جہانیاں،ٹرین کی زد میں آکر راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔دونوں ٹانگیں کٹ کر علیحدہ ہو گئیں | Urdu News
Urdu News

جہانیاں،ٹرین کی زد میں آکر راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔دونوں ٹانگیں کٹ کر علیحدہ ہو گئیں

جہانیاں(اردو نیو + این این آئی) ٹرین کی زد میں آکر راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔دونوں ٹانگیں کٹ کر علیحدہ ہو گئیں،ہسپتال منتقل۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک 113دس آرریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ایک شخص ٹرین کی زد میں آکرشدید زخمی ہو گیا

جس کی شناخت اظہر ولد رشید عمر 35 سال سکنہ رحیم شاہ جہانیاں کے نام سے ہوئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہوئے سول ہسپتال شفٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی کی دنوں ٹانگیں کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گئی ہیں جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ریفر کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x