English Teachers Association

سانگلاہل:انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات،محمودالحسن صدر، عبدالرزاق باجوہ جنرل سیکرٹری بن گئے

صادق حسین کنگنہ چیئرمین منتخب ہوگئے،ضلعی صدور نے آن لائن انتخابات میں پنجند پینل کو واضح برتری سے کامیاب کیا

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب عزیز جمیل خان اور ممبران غلام افضال احمد اور حسین احمد کی نگرانی میں انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی مرکزی باڈی کے انتخابات مکمل ہوگئے، پنجاب بھر سے 37ضلعی صدور نے آن لائن انتخابات میں پنجند پینل کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا،

الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کے مطابق انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیلئے چوہدری صادق حسین کنگنہ(لیہ)، چیئر پرسن زنوبیہ میری(وہاڑی)، سینئر وائس چیئرمین محمد عبدالسلا م، وائس چیئرمین پرویز احمد گوندل(منڈی بہاؤ الدین)، سرپرست اعلی میڈیا ایڈوائزر رائے محمد اقبال(خانیوال)،

صدر چوہدری محمود الحسن (ساہیوال)، سینئر نائب صدر عارف مسعود(حافظ آباد)، نائب صدر محمد انور سہیل (جہلم)، نائب صدر محمد ابراہیم صابری(بہاولنگر)، نائب صدر ملک شاہد الطاف (خوشاب)، نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیق(فیصل آباد)، نائب صدر ملک محمد اعظم(سیالکوٹ)، نائب صدر سرور علی (وہاڑی)، نائب صدر خواتین ونگ الماس کوثر(نارووال)، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق باجوہ(لاہور)، چیف کوآرڈینیٹر رانا محمد شریف(ٹوبہ ٹیک سنگھ)، کنونیئر غوث محمد اعوان(بھکر)، سیکرٹری انفارمیشن ملک کامران نواز(راولپنڈی)،

سیکرٹری فنانس قاضی محمد احمد ہاشمی(پاکپتن)، انچارج سوشل میڈیا محمد شفیع چوہدری(پاکپتن)، سیکنڈ انچارج سوشل میڈیا طارق جاوید چوہدری(چنیوٹ)، لیگل ایڈوائزر قمر سہیل ملک (جھنگ)، سینئر آڈیٹرخاور ضیا الاسلام(گجرات)، آڈیٹر محمد ایوب بلوچ (لودھراں)، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سجاد احمد اعوان(گوجرانوالہ)، رابطہ سیکرٹری ظہیر احمد (قصور) اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے میاں محمد اصغر کو شیخوپورہ سے منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیں

x