ڈپٹی کمشنر ننکانہ سڑکیں بند کرنے اوردوکانوں کے آگے پھٹے لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا | Urdu News
Urdu News

ڈپٹی کمشنر ننکانہ سڑکیں بند کرنے اوردوکانوں کے آگے پھٹے لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا

ان کو ہرگز رعایت نہ دی جائے، قانون شکن افراد کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں،سی اوز کو ہدایات

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کو سڑکوں پر بلڈنگ میٹریل کا کاروبار کرنے، لکڑی کے ٹال لگانے والوں اوردوکانوں کے آگے پھٹے لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا، ڈی سی نے ہدائت کی کہ ان کو ہرگز رعایت نہ دی جائے، قانون شکن افراد کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں،

انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے گا، تمام سی اوز اپنی اپنی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں، سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی سہولت اور لوگوں کے کاروبار میں بہتری لانے کیلئے ناجائز تجاوزات کا ہٹ جانا نہایت ضروری ہے،کشادہ سڑکوں اور بازاروں کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،

انہوں نے کہا وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے،مارکیٹوں اور بازاروں میں شہریوں کی گزرگاہوں کو کسی صورت بند نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x