Principal of FTL Yusuf Academy

ایف ٹی ایل الیوسف اکیڈمی وٹلی کی پرنسپل میڈم نیر سلطانہ کی فروغ تعلیم کے لیے خدمات مثالی ہیں : نورالمصطفی نورانی

چوآسیدن شاہ: العطاء ٹرسٹ پاکستان کے مرکزی کوآرڈنیٹر نورالمصطفی نورانی نے کہا ہے ایف ٹی ایل الیوسف اکیڈمی وٹلی ( چوآسیدن شاہ ) کی پرنسپل میڈم نیر سلطانہ کی فروغ تعلیم کے لیے خدمات مثالی ہیں، اکیڈمی میں بچوں کی بہترین تربیت کا انتظام دیکھ کے خوشی ہوئی ،

ان خیالات کااظہار نورالمصطفی نورانی نے اکیڈمی کے وزٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ اکیڈمی کے بچوں نے تلاوت،نعت شریف بھی سنائی اس موقع پر اکیڈمی کی پرنسپل میڈم نیر سلطانہ نے اللہ تعالی ٹرسٹ پاکستان کے کوارڈینیٹر نور المصطفی نورانی کو اکیڈمی میں قائم مختلف شعبہ جات بھی دکھائے سلطانہ نے بتایا کہ اکیڈمی میں تمام بچوں کے لیے قران پاک تجوید و قرات کے ساتھ پڑھانے کا انتظام کیا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ ہفتے میں ایک دن نعت خوانی سکھانے کے لیے بچوں کے لیے وقت مختص کیا گیا ہے مختلف ارگنائزیشن کی طرف سے نعتیہ مقابلہ جات میں ہمارے بچے کئی پوزیشنیں حاصل کر چکے ہیں نورالمصطفی نورانی نے کہا کہ اکیڈمی میں سکول کی تعلیم کے ساتھ قرآنی تعلیم پر توجہ اہل علاقہ کی خوش نصیبی ہے،بچوں کے والدین کو چاہیے کہ سکول کی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ بچوں کے مزید سہولیات مہیا کی جا سکیں،

نورالمصطفی نورانی نے اکیڈمی کی ٹیچرز کا بچوں کے رویہ بھی دوسرے قابل تعریف اور قابل تقلید ہے،انہوں نے علم ایسا نور ہے جس حاصل کرنے کی تمنا خود سرکار دو عالم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے کی،ملک کی ترقی کا راز بھی اسی میں ہے کہ ہم ملک کی قیادت تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ لوگوں کے حوالے کریں،

نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم نےمیں طور پر کہا ہے کہ تم میں بہتر وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے ،علاقہ کی خوش نصیبی ہے اکیڈمی میں سٹوڈنٹس کے اخلاقی تربیت پر پوری توجہ دی جاری ہے

مزید پڑھیں

x