مہنگائی سے ہلکان مت ھونا | Urdu News
ColumnUrdu News

مہنگائی سے ہلکان مت ھونا

تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی

ھم الحمدللہ بچپن سے سنتے اور پڑھتے چلے آرھے ھیں اور اس پر ھمارا کامل یقین و ایمان بھی ھے کیونکہ اللہ نے خود اپنی مقدس کتاب قرآن الحکیم و الفرقان المجید میں کہہ دیا ترجمہ: اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی بھر اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے کہ حق بولتی ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔ (سورة المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۲) ۔۔ ارشاد باری تعالیٰ ھے کہ ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق ہی بیان کرتی ہے، اس میں  ہر شخص کا عمل لکھا ہوا ہے، اور وہ لوحِ محفوظ ہے اور عمل کرنے والوں پر کوئی ظلم نہ ہوگا، نہ کسی کی نیکی گھٹائی جائیگی اور نہ بدی بڑھائی جائیگی۔(سورة المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۲، ۳ / ۳۲۷-۳۲۸) ۔۔

معزز قارئین

درحقیقت ھم نے ہی خود پر ظلم کر رکھا ھے ھم دین الہیٰ، دین محمدی ﷺ کے بجائے دنیا پرستوں کی اطاعت گزاری میں ہی اپنی کامیابی سمجھ بیٹھے۔ یہ سیاستدان، مذہبی رہنما، حکمران اور فوجی ڈکٹیٹرز اٹھہتر سالوں سے اس قوم کو بیوقوف بناتے چلے آئے اور یہ قوم بھی بڑی بدعقل اور جاہل ثابت ھوئی کہ بار ہا بار ان کے بہکاوے، گمراہ کن اور دھوکہ بازی کو امان سمجھتی رہی کیونکہ اس پاکستانی قوم کو ایمان اور اسلام سے کیا لینا دینا۔ یہ نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد سے کرپٹ بےدین و بدترین سیاستدانوں، مذہبی رہنماؤں، حکمرانوں اور فوجی آمروں کو مسیحیٰ سمجھتی رھی ھے۔ قوم ان کے کہنے پر تقسیم در تقسیم ھوتی رھی۔ مدینہ کی ریاست بنانے والے تحریک انصاف نے خوب قوم کی بیٹیوں کو نچایا یہ رقص و سرور پیپلز پارٹی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نون بھی کرتی چلی آئیں ھیں خیر بات کررھا تھا مہنگائی کی تو یہ مہنگائی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

اگر پیٹرول ہزار روپے لیٹر، روٹی دو ہزار گوشت چار ہزار روپے بھی ھوجائے تو عام آدمی پر ہرگز ہرگز فرق نہیں پڑیگا اور وہ خوشحال بہترین زندگی بسر کریگا لیکن اس کیلئے شرط ھے کہ وہ ان مستوی بتوں جنھیں وہ خدا سمجھ بیٹھا ھے ان میں سیاستدان، مذہبی رہنما، حکمران اور فوجی جرنیل کو چھوڑ کر اللہ واحد لاشریک اور محمد مصطفیٰ ﷺ کی اطاعت گزاری اور خوشنودگی کو لازم شامل حال رکھنا ھوگا اور شریعت محمدی ﷺ پر مکمل پابندی کیساتھ اپنی زکواة و خیرات و صدقہ و فطرہ کو اصول دین کیمطابق استوار کرکے تقسیم کار کے عمل کو شفاف بنیادوں پر لانا ھوگا۔ جس سے ایک جانب مستحقین کو حق مل جائیگا تو دوسری جانب مافیاء کا خاتمہ بھی ممکن بن سکے گا۔

ھماری اپنی غلطیاں ھیں کہ ھم سودی ذرائع کو اپنا کر کم وقت میں زیادہ دولت مند بننا چاہتے ھیں اور اپنے بہن، بھائی، رشتہ دار و پڑوسیوں کے حقوق سلب کر بیٹھتے ھیں۔ میرا ایمان ھے کہ مجھ سمیت ہر پاکستانی اپنی زندگی کو فوری طور پر بدلے اور اپنے تمام معاملات کو اصول دین محمدی ﷺ پر ڈھال لے تو پھر نہ کوئی خوف رہیگا نہ ہی ڈر، نہ مہنگائی کا احساس، نہ عدم تحفظ کا خیال رہیگا کیونکہ جب ہر مستحق شخص مالی طور پر سنبھل جائیگا تو وہ بھی دوسروں کیلئے نافع بخش ثابت گا۔

یاد رھے جلسہ، جلوس، نعرے اور احتجاج ھمارے نہ مذہب کا حصہ ہیں نہ دین محمدی ﷺ کی تعلیمات۔ یہ یہود و نصاریٰ و مشکرین کی طریق تھا اور ھے۔ ہاں البتہ ھمارے مذیب اسلام میں برائی، نفس اور دشمن اسلام کے خاتمہ کیلئے جہاد مقرر کیا گیا ھے جہاد فی سبیل اللہ جس میں جان لے سکتے ھیں اور جان دے بھی سکتے ھیں جیسے ھمارے بہادر جانثارِ وطن فوجی جواں اس وطن اور اسلام پر قربان ھورھے ھیں اور یہ اشرفیہ، ایلیٹ جماعت اور انکی نسلیں عیش و تعیش اور کفار و مشرکین کی غلامی میں مرے جارھے ھیں۔

پہلے قوم خود کو بدلے اور اسلامی اصولوں پر سختی سے کاربند ھوجائے پھر ان کرپٹ سیاستدانوں، کرپٹ مذہبی رہنماؤں، کرپٹ اشرفیہ، کرپٹ ججز اور بیوروکریٹس کے خلاف اعلان جہاد کرے۔ دنیا دیکھے گی کہ ایمان یافتہ مسلم قوم کس قدر مضبوط اور طاقتور ھوتی ھیں۔ اللہ ھم سب کو دین محمدی ﷺ کے اصولوں اور شریعت محمدی ﷺ پر مکمل چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب اللعالمین۔ آخر میں ایک بات ایک جملہ عرض کرنا چاہتا ھوں کہ اللہ واحد لاشریک پر مضبوط توکل کروگے تو کبھی بھی نہ پریشان ھوگے اور نہ ہی مصیبت کے گھیرے میں آؤگے بس تمام مسلکی تفرقات، عصبیت، لسانیت، تعصب اور اقربہ پروری کو ختم کرکے ایک امت بنکر اتحاد و اتفاق کیساتھ ایک دوسرے کی مدد کو آں پہنچو اللہ بڑا کارساز اور رحم کرنے والا ھے۔۔۔!!

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x