فیصل آباد (شہزادحسن)ویژن ویلفیر سوسائٹی کے ضلعی صدر اور مقامی صحافی وقار انجم کے انکل کے گھر آدھی رات کو مسلح افراد کی فائرنگ ‘اہل خانہ خوف و ہراس میں مبتلا ‘پولیس کو اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ‘ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے مرکزی ملزم کے رشتہ دار سمیت متاثرین کے بیٹے کو دھر لیا ‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے جانور ہلاک’گھر کے گیٹ کو نقصان ‘متاثرہ اہلخانہ کی سی پی او” اور آرپی او فیصل آباد سے انصاف کی اپیل۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی چباں روڈ کے رہائشی اورمقامی صحافی وقار انجم کے انکل طارق محمود نے ہمسایوں کو گیس کا کنیکشن مانگنے پر نہ دیا ۔جس کی وجہ سے ملزم طیش میں آگئے۔ اور’اسی رنجش کی بناء پر وحید نامی شخص نے مسلح ساتھیوں سمیت طارق محمود کے گھر پر دھاوا بول دیا ‘ اور دھمکیاں دیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔ جس کے نتیجہ میں متاثرہ اہل خانہ کے گھر کو شدید نقصان پہنچا اور ایک جانور گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا ‘ بعدازاں ملزم ساتھیوں سمیت اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے
‘اطلاع کے بعد تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وحید کے سالے سمیت متاثرہ اہل خانہ کے بیٹے محمد عبداﷲ کو گرفتار کر لیا ‘متاثرہ شخص طارق محمود کے مطابق پولیس مرکزی ملزم کےخلاف مبینہ طور پر ساز باز ہو کر کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ ‘ جبکہ متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا کہنا تھا۔ کہ ہمارے گھر پر فائرنگ کی گئی اور فائرنگ سے گھر میں موجود جانوروں کو ہلاک کیا گیا ‘گھر میں موجود خواتین ‘بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں ‘
جبکہ پولیس ہمارے ہی بیٹے کو گرفتار کر کے تھانہ لے گئی۔ جس کی ایک دن اور رات حوالات میں گزارنے کے بعد عدالت سے ضمانت کروائی گئی ‘اب پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی کرنے کے بجائے ہمیں ذلیل و خوار کر رہی ہے۔ ‘متاثرہ اہل خانہ نے سی پی او اور آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ SHOتھانہ سرگودھا روڈ اور ASIاقبال کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر’ ملزمان کیخلاف ایکشن نہ لینے پر ذمہ داران کیخلاف انکوائری کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے۔