میہڑ میں تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت ٹرائل ماڈل کورٹ میں ہوئی | Urdu News
Crime NewsUrdu News

میہڑ میں تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت ٹرائل ماڈل کورٹ میں ہوئی

سماعت پر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے مدعی پرویز چانڈیو سے کراس ایگزامنیشن کیے گئے عدالت نے اگلی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔

دادو(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ام رباب چانڈیو اہلہ خانہ قتل کیس میہڑ میں تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت ٹرائل ماڈل کورٹ ہوئی سماعت پر ملزمان کے وکلا کی جانب سے مدعی پرویز چانڈیو سے کراس ایگزامنیشن کیے گئے عدالت نے اگلی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی سماعت پر کیس کے گواہاں ام رباب چانڈیو اور مقدمے میں نامزد ملزم پ پ پ ایم پی ایز سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے بعد ام رباب چانڈیو نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال سے کیس چلاتے آرہے ہیں یہ سردار لوگ کبھی نہیں چاہیں گے کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی ہو  پولیس اہلکار کا چیکنگ کرنا ڈیوٹی ہے ہم تعاون کرتے ہیں سردار چانڈیو ملزم ہے اور پولیس اہلکار کی جانب سے اس کی چیکنگ کرنے کی کوشش پر اسے انا کا مسئلہ ہو گیا

اس سے ان جاگیردورن کی ذہنیت معلوم ہوتی ہے سردار نے پولیس اہلکار کو دھکا دے کر اھلکار کی وردی اور پولیس ڈپارٹمنٹ کی عزت کو پامال کیا ہے جس کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں  عدالتی احاطے میں ایسس واقعہ پیش آنا کوئی مزاق بات نہیں ہے یہ سراسر قانون اور آئین کو نہ ماننے کا پیغام ہے سردار میہڑ شہر میں جلسے کر رہے ہیں ہمیں حراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہمارے گواہان گواہی نہ دیں  مگر انشاء الله ہمارے گواہان گواہی دیں گے دوسری جانب قتل کیس کے مقدمے میں نامزد پ پ پ ایم پی اے سردار چانڈیو جب عدالت پہنچا تو پولیس اہلکار کی جانب سے چیکنگ کرنے کی کوشش پر سردار چانڈیو پولیس اہلکار کو دھکا دے کر اندر چلے گئے  دیگر پولیس افسران خاموش رہے تازہ ہی 3 افراد کو میہڑ سیشن کورٹ عدالتی احاطے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا تھا

ام رباب چانڈیو جا مزید کہنا تھا عدالتوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت ہونے چاہیے یہ انتہائی حساس کیس ہے خدشہ ہے ہمارے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x