Health Tips

دو ایسے وٹامن جو آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیں گے

جوان رہنا، فٹ رہنا، خوبصورت نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہے۔ لوگ جوان رہنے کے لیے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ نسخہ جات کھاتے ہیں، وہ سب مہنگے بھی ہوتے ہیں، اگر یہ دو وٹامن آپ اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں تو یقین جانیں آپ جوان نظر آئیں گے۔ جیسا کہ خوبصورت اور جوان جلد ہر عمر کی لڑکی یا عورت کی اولین ترجیح رہی ہے صدیوں سے جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکے آزمائے جاتے تھے مگر گزرتے وقت کی بڑھتی ہوئی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی نے باقی شعبوں کے ساتھ ساتھ حسن و خوبصورتی کے شعبے میں بھی کامیابی کے پنجے گاڑھ کر ایسی ایسی چیزیں اور جدید مشینری ایجاد کی ہے کہ ان سے استفادہ حاصل کرنے والی دنیا میں موجود امیر کبیر طبقے سے وابستہ خواتین کی اصل عمر کا اندازہ لگانا اس دور کا مشکل ترین کام ہے

اب چاہے شوبز سے وابستہ خواتین ہوں یا صاحب حیثیت گھرانوں کی عورتیں وہ جدید قسم کی اسکن ٹریٹمنٹ سے خود کو نوجوان رکھنے میں ہر وقت سرگرم عمل نظر آتی ہیں- اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خوبصورت اور جوان جلد تو ہر طبقہ کی خواتین کی اولین ترجیح ہے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں چند ایسے وٹامن جن کے مستقل استعمال سے آپ اپنی جلد کو تا دیر جوان اور خوبصورت رکھ سکتی ہیں

سب سے پہلے بات کرتے ہیں وٹامن ای کی جی ہاں وٹامن ای- جو کہ بازار میں نہایت آسانی سے بے حد سستے داموں فروخت ہونے والی ایک جادوئی وٹامن ہے جسے آپ نا صرف اپنے چہرے پر لگا سکتی ہیں بلکہ اسے آپ سپلیمنٹ کے طور پر کھا کر جادوئی طور پر اپنی جلد آنکھیں بال اور ناخن کے کئی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں -وٹامن ای کا تین سے چار ماہ مسلسل استعمال آپ کے جسم پر اس قدر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے کہ آپ کے ارد گرد والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

وٹامن ای کے ساتھ ساتھ وٹامن سی آپ کے جسم میں بننے والے کولاجن کو کبھی بھی ختم نہیں ہونے دیتے -ویسے تو وٹامن سی بھی بازار میں بہت آسانی سے مختلف شکلوں میں دستیاب ہے- پر اس کے ساتھ ساتھ اگر ہم قدرتی وٹامن سی کی بات کریں تو لیموں، مالٹا، سنگترہ اور کینو وٹامن سی کی افادیت سے مالا مال ہے- اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر وٹامن ای اور وٹامن سی استعمال کرتے ہیں -تو آپ کے جسم پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات نا ہونے کے برابر ہوتے ہیں -روانہ آٹھ سے دس گلاس پانی گھریلو اور قدرتی اجزاء سے جلد کی کلینزنگ ،سکربنگ سے آپ اپنی جلد کو جوان اور خوبصورت رکھ سکتی ہیں

وٹامن سی کا استعمال کافی پرانا ہے اوراب تو بہت عام ہو گیا ہے مغربی ماہرین جلد کا کہنا ہے خون میں جو پانی والا حصہ ہے اس کے لیے وٹامن سی بہت مفید ہے چونکہ وٹامن سی کو انسانی جسم میں سٹور نہیں کیا جا سکتا ہے اس لیے اس کا استعمال براہ راست جلد پر ہی مفید ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ جلد کی عمر کو تیزی سے بڑھنے سے روکتا ہے،سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے، آلودگی اور دھوئیں سے جلد پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں اس سے بھی بچاتا ہے، اس کے باوجود کچھ اندیشے بھی ہیں۔

وٹامن ای کے استعمال کے خاص طریقے

ماہرین کی نظر میں یہ وٹامن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوا ہے جوجلد کے نقصان سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان کو روکتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کے رنگ کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس کے خوبصورتی کے دیگر فوائد بھی ہیں، اور یہ آپ کے بالوں کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔

زیادہ تر لوگ کیپسول کو براہ راست استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ وٹامن اپنی خالص ترین شکل میں دستیاب ہے۔ جلد اور بالوں کے لیے وٹامن ای کس طرح موثر ہوسکتا ہے جانتے ہیں۔ وٹامن ای کے موضوع پر مستند راۓ یا ڈائٹ پلان حاصل کرنے کے لیۓ آپ ماہر غذائیت سے یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
%d bloggers like this: