لاہور میں دو افراد کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج | Urdu News
Crime NewsUrdu News

لاہور میں دو افراد کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

ملزمان کو گرفتار کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس

لاہور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دو افراد نے 21 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اسلام پورہ میں ملزم طلحہ نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیالی، لڑکی نے رقم واپس مانگی تو اس نے کہا آ کر لے جاؤ۔ایف آئی آر کے مطابق لڑکی پیسے لینے گئی تو طلحہ نے اپنے دوست سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x