چوروں کے مقدمے روز معاف کرنا ملکی عوام کے ساتھ ظلم ہے:عظمی چوہدری

نیب اور سپریم کورٹ کی طرف سے چوروں کے کیسیز خارج کرنا افسوس ناک ہے۔ورکر پاکستان تحریک انصاف
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا کہ رشوت اور کرپشن میں ملوث چوروں کے مقدمے روز معاف کرنا ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک اور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا ان لوگوں کیلئے سزا کیوں نہیں موجودہ حکومت کے ہر ممبر پر کرپشن اور رشوت کا کیس چل رہا تھا لیکن عدلیہ نے ا ن کیسوں پر نظر ثانی نہیں کی اور نہ ان چوروں کو قانونی سزا ملی عدلیہ نے انہیں خارج کر دیا جو پاکستانی 22 کروڑ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے.
پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا.کہ نیب اور سپریم کورٹ کی طرف سے چوروں کے کیسز خارج کرنا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ چوروں کے مقدمات پر نظر ثانی ہونی چاہیے اور جن لوگوں نے ملک اور ملکی خزانے کو لوٹا ہے ان لوگوں کو عبرت ناک سزا دی جائے تا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو چوروں سے نجات مل سکے۔