سانگلہ ہل:سوتیلے باپ نے میڈیکل کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا

سانگلاہل: میڈیکل کی طالبہ اومان سہیل اولکھ کو اسکی والدہ نازیہ بی بی ،سوتیلے باپ مرزا مظہروغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا
رات کے اندھیرے میں گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا ،حشمت خان نے قبرکشائی اور میڈیکل کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
جوڈ یشل مجسٹریٹ آفشین بلال کی عدالت میں درخواست دیدی،عدالت نے تھانہ صدر کے انچارج سے17مارچ کیلئے رپورٹ طلب کر لی
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر122پنڈوریاں میں میڈیکل کی طالبہ اومان سہیل اولکھ کو اسکی والدہ نازیہ بی بی ،سوتیلے باپ مرزا مظہر اور نصیر احمد وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا،رات کے اندھیرے میں گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا ،
مقتولہ طالبہ اومان سہیل کے قریبی عزیز حشمت خاںنے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی،حشمت خاں نے مقتولہ کی قبر کشائی اور میڈیکل کرانے کیلئے عمران مشتاق بٹالوی ایڈووکیٹ کی وساطت سے مقامی جوڈ یشل مجسٹریٹ ،سول جج آفشین بلال کی عدالت میں درخواست دیدی،
عدالت نے تھانہ صدر کے انچارج سے17مارچ کیلئے رپورٹ طلب کر لی، بتایا گیا ہے کہ اومان سہیل میڈیکل کی طالبہ اور راولپنڈی میں زیر تعلیم تھی،گذشتہ روز اس کے سوتیلے باپ مرزا مظہر،نصیر احمد اور نازیہ نے اس پر تشدد کیا اور اسے جان سے ماردیا،پھر اسے رات کے اندھیرے میں چپکے سے قبرستان میں دفن کردیا،اس کے چہرے پر تشدد کے نشانات تھے،حشمت خاں نے تصاویر بھی درخواست کے ساتھ لف کیں۔