اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت پر دکانداروں کو جرمانے | Urdu News
Crime NewsUrdu News

اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت پر دکانداروں کو جرمانے

سانگلہ ہل:اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت پر دکانداروں کو جرمانے, بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کر دیا آئندہ کے لیے سخت وارننگ بھی دی

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ممتاز ہرل نے عوامی شکایات پر ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مار کر کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت پکڑ لی بھاری مقدار میں دودھ ضائع کر دیا اور اس میں ملوث دکانداروں عارف، ذالفقار،نقاش، عبدالغفور، شبیر حسین، امتیاز،امین اور رفیق کوموقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا،

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو وارننگ دی کے کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ایسے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں

انہوں نے کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x