Urdu News

سانگلاہل:انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تحفظ سنٹر ننکانہ کا اہم اقدام

تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے 4 عادی منشیات نوشوں کو تحفظ سنٹر پہنچا دیا،جن میں تین نوجوان اور ایک لڑکی بھی شامل

نشے سے انکار پر گامزن کر کے عادی منشیات نوشوں کو صحت مند زندگی کی طرف موڑا جا سکتا ہے، ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تحفظ سنٹر ننکانہ کا اہم اقدام، ڈی پی اعجاز رشید کی ہدایت پر تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے 4 عادی منشیات نوشوں کو تحفظ سنٹر پہنچا دیا، عادی منشیات نوشی کرنے والوں میں تین نوجوان اور ایک لڑکی شامل تھے،بتایا گیا ہے کہ تحفظ سنٹر میں لائے گئے چار عادی منشیات نوشی کرنے والوں نے گھریلو زندگی اور حالات سے تنگ آکر منشیات نوشی شروع کی ہوئی تھی اور نشہ کے عادی ہونے کے سبب گھر والوں نے گھر سے نکال دیا تھا جو کہ سڑکوں پر رہنے پہ مجبور تھے،

تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے منشیات کے عادی افراد کو تحفظ سنٹر ننکانہ پہنچا دیا، انچارج تحفظ سنٹر ASI ناظم عباس نے نشہ کے عادی افراد ناصر، سجاد شاہ، شعبان اور کائنات ناظم کو انتہائی احسن اور خوش اخلاقی کے ساتھ دفتر میں بٹھایا اور نشہ سے باز رہنے کے متعلق ہدایات دیں اور ان کو صحت مند زندگی جینے کے متعلق قائل کیا۔،دریں اثناء تحفظ سنٹر میں چاروں کا ریکارڈ اندراج رجسٹر کیا گیا اور نشے سے باز رکھنے اور انکی صحت مند زندگی کی بحالی کے لیے انکو DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا،

ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ آئی جی صاحب کی ہدایات کے مطابق تحفظ سنٹر عادی منشیات نوشی کرنے والوں، ٹرانسجینڈرز، تشدد، ہراسگی کا شکار افراد اور بے گھر افراد کے لیے دن رات مصروف خدمت ہے۔ نشہ کے عادی افراد کو صحت مند زندگی کی طرف گامزن کرنا عین عبادت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نشے سے انکار اور زندگی سے پیار کے اصول کو یقینی بنا کر عادی منشیات نوشی کرنے والوں کو صحت مند زندگی کی طرف دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
%d bloggers like this: