Urdu News

پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان کی اڑتالیسویں سالگرہ آج منائی گئی

جس میں سیاسی، سماجی ورکروں کے علاوہ دوستوں و دیگر احباب نے بھرپور شرکت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان کی اڑتالیس وی سالگرہ اج منائی گئی تفصیلات کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر اور بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ اخبار کے بیورو چیف اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان کا اڑتالیس وی سالگرہ اج منائی گئی

جس میں سیاسی ورکرز، سماجی ورکرز کے علاوہ دوست احباب اور دیگر عوام نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے انسان کو بھی چاہیے کہ اللہ تبارک و تعالی کے احکامات اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر چل کر زندگی گزارے کیونکہ اللہ نے اپکو زندگی اس لئے نہیں دی کہ اپ اپنی زندگی اور وقت کو فضول کاموں میں گزارو یا صرف اپنے لیے گزارو

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بہترین عبادت ہے اس لیے زندگی کا کچھ وقت دوسروں کی خدمت کرنے میں بھی صرف کرنا چاہیے اور یہی زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے اس موقع پر گلوبل ٹائمز یورپ کے ٹیم نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان کو اڑتالیس وی سالگرہ کی خوشیاں بہت بہت مبارکباد ہو اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان نجم خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
%d bloggers like this: