غریب محنت کش کی15سالہ بھتیجی ثانیہ کوزبردستی زیادتی کانشانہ بناڈالا،ملزم فرار | Urdu News
Crime NewsUrdu News

غریب محنت کش کی15سالہ بھتیجی ثانیہ کوزبردستی زیادتی کانشانہ بناڈالا،ملزم فرار

متاثرہ بچی گلی سے گذررہی تھی کہ گھرکے باہرکھڑے ملزم نے اسے لسی دینے کابہانہ بناکراندربلالیا

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)نواحی گاﺅں بیرانوالہ میں اوباش رزاق کھرل نے لسی دینے کے بہانے غریب محنت کش عمران خاں کی 15سالہ بھتیجی ثانیہ کوگھرمیں بلاکرزبردستی زیادتی کانشانہ بناڈالا،بچی کی منت سماجت کے باوجودملزم اپنی جنسی تسکین کوپوراکرنے کیلئے اسے زیادتی کانشانہ بناتارہااوراس کے جسم کودرندوں کی طرح نوچتارہابچی انتہائی تکلیف کی حالت میں چیخ وپکارکرکے محلہ داروں کومددکیلئے پکارتی رہی

اس دوران اس کاچچااپنے عزیزواقارب کے ہمراہ بچی کوڈھونڈتے ہوئے وہاں سے گذراتوملزم کے گھرسے بچی کے رونے کی آوازیں سن کروہ اندرداخل ہوئے توملزم انہیں دیکھ کربچی کوبرہنہ حالت میں چھوڑکروہاں سے بھاگ نکلا،

بتایاگیاہے کہ متاثرہ بچی گلی سے گذررہی تھی کہ اپنے گھرکے باہرکھڑے ملزم نے اسے لسی دینے کابہانہ بناکراندربلالیااورکمرے میں لیجاکراسے زبردستی برہنہ کرکے زیادتی کانشانہ بناڈالا،پولیس نے بچی کے چچاکی درخواست پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x