صفدر خان باغی کی پشاور کینٹ میں پاکستان آرمی فلڈ کیمپ پر آمد

جہاں انہوں نے پاکستان آرمی آفیسرز و جوانوں کو نادرن ائیرز کے پہاڑی علاقوں کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد سپرد کیا۔
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان و اصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن چیرمین (A.B.S.M.F) صفدر خان باغی کی پشاور کینٹ میں پاکستان آرمی فلڈ کیمپ پر آمد۔اصف باغی شہید میموریل فاؤنڈیشن چیرمین صفدر باغی نے پاکستان آرمی آفیسرز و جوانوں کو نادرن ائیرز کے پہاڑی علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لئیے امداد سپرد کیا۔انہوں نے کہا متاثرین سیلاب زدگان متاثرہ پہاڑی علاقوں تک عام آدمی کی امداد کی رسائی ناممکن اور نہایت دشوار گزارھے
پہاڑی متاثرہ علاقوں میں امداد پاک آرمی ہی ہیلی کوپٹرز کے ذریعہ باسانی سیلاب متاثرین کو پہنچا سکتی ہے۔اسی لئے A.B.S M.F فاونڈیشن نے امدادی آشیاء خودنوش ملک پیک دودھ ،سوکھے رس،شیئر مال ،ڈرائی ملک ڈبل روٹی ،چینی، چائے کی پتی، ۔پلاستک چٹائی، واٹر کولرز، واٹر کین، ماچس ،مورٹین کوائل ،ھمت فین، بچوں کے لئیے بسکٹس، چکلیٹ، دال چیوڑا،چپس،خواتین سینٹری ،لیڈیز و بچوں کے ریڈی میڈ کپڑے وغیرہ بھاری مقدار میں چیرمین صفدر خان باغی نے پاک آرمی کے بہادر آفیسرز جوانوں کے سپرد کیں۔انہوں نے کہا پاک آرمی سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی کاروائیاں میں بہترین کردار نبھا رہی ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہر اول دستے کی طرح کھڑی رہے اور اپنی انتھک کاوشوں سے دن رات سیلاب متاثرین کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں
جسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہوگئ۔چیرمین صفدر خان باغی نے خیبرپختونخوا پشاور اور بالخصوص اورسیئز پاکستانیوں سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا سیلاب متاثرین کو دل کھول کر عطیات و امداد دینے کا مطالبہ کیا۔ کیونکہ سیلاب متاثرین کے بزرگ مائیں بہنیں بچے ،معذور افراد اس وقت بے سروسامانی کے حالت میں بے یارومدگار کھلے آسمان کے تلے اللہ کے آسرے پر بیھٹے ہوئے ہے اور انکی نظریں ہم عوام پر لگی ہوئی ہیں یہ وقت ہے کہ ہم ملکر اپنے ہم وطن بزرگوں بھائیوں کی مدد کریں۔بچثت مسلمان اور پاکستانی ہمارا قومی فریضہ بنتا ہے کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔آئے آگے بڑھیں پاک آرمی کے ساتھ ملکر ان متاثرین کی بھرپور انداز میں مدد کریں
۔ہم افواج پاکستان اور تمام رضاکاروں سول سوسائٹی ، ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک آرمی کے جونوان آفیسرز نے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اعلی خدمت اورامدادی سرگرمیاں جاری ساری رکھے ہوئے ہے۔ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ہم انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔