Urdu News

سانگلاہل:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی132سے 4امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مدثر ممتاز کے دفتر میں داخل کرادئیے

سابق ارکان پنجاب اسمبلی حاجی رانا محمد ارشد،تحریک انصاف کے میاں محمد عاطف،میاں شیر زمان اور رائے توصیف احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی132سے 4امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز کے دفتر میں داخل کرادئیے، مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی حاجی رانا محمد ارشد،تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی میاں محمد عاطف،میاں شیر زمان اور رائے توصیف احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،

امیدوار اپنے سپورٹرز کے ہمراہ جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے، تحریک انصاف کے امیدوار سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 132 میاں محمد عاطف کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے بہت بڑی ریلی کے ساتھ ساتھ سانگلا ہل پہنچے،

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا سکندر اعظم چوک میں بھرپور استقبال کیا ،اس موقعہ پر میاں محمد عاطف نے کہا کہ نگران حکومت کو ہرحال میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 30اپریل کو الیکشن کروانا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
%d bloggers like this: