سانگلاہل:75سالوں میں جودشمن نہ کرسکاوہ تحریک انصاف نے کردکھایا،میاں اعجاز حسین بھٹی

مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کومعاشی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے کر آئے گی،میڈیا سے گفتگو

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اعجازحسین بھٹی سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدارکے لالچ میں ملک کے اداروں پر حملے کئے۔75سالوں میں جودشمن نہ کرسکاوہ تحریک انصاف نے کردکھایا،پاکستان کے مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کومعاشی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے کر آئے گی،

قائد میاں نواز شریف نے ملک کا دفاع مضبوط کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ہوئے کیا، میاں اعجازحسین بھٹی نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے کمی کے ثمرات عام آدمی تک جلد پہنچیں گے،حکومت نے حالیہ بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق تیارکیاہے،

بچٹ سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفادات خود مختاری عوامی ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی ہے عمران خان نے ملکی سیاست کو تباہ کیا اور اپنی کرسی کی خاطر اپنے ملک کے اداروں پر حملے کئے دنیا میں کسی بھی ملک کی سیاسی جماعت ایسا نہیں کرسکتی75سالوں میں ملک دشمن وہ کام نہ کرسکاجو تحریک انصاف نے کر دکھایا۔

مزید پڑھیں

x