ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو استعمال کرتے ہوئے مئیر کراچی کے انتخاب کے موقع پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ملک کی سیاسی تاریخ میں سیاہ باب رقم کر ڈالا ہے

شکرگڑھ (نعیم شیخ سے) سانحہ مشرقی پاکستان کے ذمہ داران نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو استعمال کرتے ہوئے مئیر کراچی کے انتخاب کے موقع پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ملک کی سیاسی تاریخ میں سیاہ باب رقم کر ڈالا ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ نارووال طلعت رشید چودہری نے مذمتی پریس کانفرنس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ سندھ میں قائم پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوری حکومت نے طاقتوروں کی بھرپور آشیر باد سے جو گھناؤنا غیر جمہوری اور غیر آئینی کھیل کھیلا ہے پاکستانی قوم اور تاریخ اسے کبھی بھی معاف نہیں کرے گی طلعت رشید چودہری نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے اس انتہائی افسوس ناک سانحہ میں ملوث پیپلز پارٹی کی روایتی بد قماشی اور خفیہ بدمعاشی کے خلاف عدالت میں جائیں گے

اس موقع پر قیم جماعت اسلامی نارووال صادق تتلہ نائب امیرجماعت اسلامی ڈسٹرکٹ نارووال انوارالحق بٹ اور دیگر رہنماؤں نے بھی پیپلز پارٹی کی کراچی میں مئیر کے انتخاب کے موقع پر سیاسی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مزید پڑھیں

x