منشیات سے پاک معاشرہ آنے والی نسلوں کی حفاظت کاضامن ہے۔ملک افضل | Urdu News
Crime News

منشیات سے پاک معاشرہ آنے والی نسلوں کی حفاظت کاضامن ہے۔ملک افضل

نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔مقررین

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق منشیات کے خلاف ضلع ننکانہ صاحب میں آگاہی مہم جاری۔ ڈی پی او صاعد عزیز کی سربراہی میں ضلعی پولیس کا انتہائی احسن اقدام۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس افسران کے گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول۔ظفرماڈل ہائی سکول سمیت ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے دورے کیے طلباء و طالبات کو منشیات سے بچاو اور نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلباء و طالبات نے ضلعی پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ ڈی پی او ننکانہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ ہمارے نوجوان آنے والے کل کا سرمایہ ہیں۔ اہلیان ضلع ننکانہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں ضلعی پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔

ضلعی پولیس نہ صرف منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلا رہی ہے بلکہ منشیات فروشوں اور منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ بھی یقینی بنا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی پولیس نشے سے انکار اور زندگی سے پیار کے اصولوں کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہیں۔

اس موقع پرپرنسپل سکول ملک محمدافضل۔میاں طارق جمیل۔ملک سلیمان و ننکانہ صاحب سے آنے والی ٹیم کے ممبران کے علاوہ اساتذہ اورطلباء کی بھاری تعدادموجودتھی۔اس موقع پرپرنسپل ملک افضل کاکہناتھا کہ منشیات سے پاک معاشرہ آنے والی نسلوں کی حفاظت کاضامن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x