سانگلاہل:جماعت خدام اہل سنت کے زیر اہتمام بھلیر میں عقائد اہل سنت کانفرنس کا انعقاد | Urdu News
Jamaat Khudam Ahl al-Sunnat

سانگلاہل:جماعت خدام اہل سنت کے زیر اہتمام بھلیر میں عقائد اہل سنت کانفرنس کا انعقاد

پیر سید بدر مسعود گیلانی، ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس اور پیر سید ڈاکٹر اظفار حیدر شاہ نے خصوصی خطاب کیا

سانگلاہل(محمد آصف سعید مجددی)جماعت خدام اہل سنت والارشاد چورہ شریف کے زیر اہتمام عقائد اہل سنت کانفرنس مہار پٹرولیم بھلیر روڈ پر منعقد ہوئی،جس میں زیب سجادہ آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید بدر مسعود گیلانی،ڈین شعبہ اسلامیات جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، زیب سجادہ مکان شریفی بھلیر پیر سید ڈاکٹر اظفار حیدر شاہ خصوصی اور حافظ شکیل احمد نے خطاب کیا،

کانفرنس میں عقائد اہل سنت حضرت مجدد الف ثانی کے افکار کی روشنی میں،اصحاب و اہل بیت کی عقائد اہل سنت میں اہمیت اور خلافت و امامت کے حوالے خطابات ہوئے،

کانفرنس میں مریدین اور عاشقان مصطفےٰ کی کثیر تعداد نے شرکت گی،مقررین نے کہا کہ اہل سنت کا عقیدہ صحابہ کرام کا عقیدہ ہے۔

Back to top button
x