Urdu News
سانگلاہل:گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں کلچر ڈے کی تقریب کا انعقاد

پگڑیاں پہنائی گئیں،روایتی پنجابی لباس کے مقابلہ میں طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کی ہدایات کے مطابق آرگنائزر بزم پیغام ادب میاں محمد اکمل کے زیر نگرانی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں کلچر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل مجاہد حسین شاہ تھے،
اساتذہ اور طلبانے پنجابی کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،الیکٹرونکس ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلبا نے صدر شعبہ الیکٹرونکس چوہدری حسین اصغر ساہی جبکہ آرگنائزر بزم پیغام ادب میاں محمد اکمل نے پرنسپل مجاہد حسین شاہ کو روایتی پنجابی پگڑی پہنائی،
پنجاب کے روایتی کھانوں کے سٹال لگائے گئے جس سے اساتذہ اور طلبابھرپور لطف اندوز ہوئے، اسکے علاوہ روایتی گھوڑا ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا،روایتی پنجابی لباس کے مقابلہ میں طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے