فیصل آباد :فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ 06ستمبر کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی الائیڈ گرڈسٹیشن کے گلشن کالونی، نیو جناح کالونی اور گوبند پورہ فیڈر07ستمبر کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی نڑوالا روڈ گرڈسٹیشن کے مرضی پورہ،رحمان آباد،
جی ایم آباد، سبحان آباد، قادرآباد، اورکشمیر روڈفیڈرعلاوہ ازیں 05،06،07،09اور10ستمبر کو صبح آٹھ سے صبح نو اور پھرسہ پہر تین سے سہ پہر چار بجے تک 220کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے البرکت فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔