Dr. Abdullah Malik

پوری قوم شہدا کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔ڈاکٹر عبداللہ ملک

پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں۔چیف ایگزیکٹو آن لائن اردو نیوز نیٹ ورک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اردو نیوز آن لائن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ ملک نے کہا کہ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہدا کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں

انہوں نے کہا غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اردو نیوز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ ملک نے یوم دفاع پاکستان کے موقع بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ 6 ستمبر کو مادر وطن کے بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا آج پوری قوم انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے کیونکہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں

x