شہداء فوج کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا‘ چوہدری ارمان ادریس چٹھہ | Urdu News

شہداء فوج کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا‘ چوہدری ارمان ادریس چٹھہ

میجر عامر عزیز سمیت پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:میڈیا سے گفتگو

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)ممتاز سکالر چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فو جی شہدا کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا ، دہشتگردی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے لیکن پاکستانی قوم کبھی دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی، میجر عامر عزیز سمیت پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ پاکستانی عوام افواج پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں ہماری فوج ہمارا فخر ہے یہ ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے ہم سب ملک اور قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی بہت تعظیم کرتے ہیں ،

پاک فوج ملک وقوم کی حفاظت کیلئے دن رات چوکنا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کا مظہر ہیں ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Back to top button
x