اسٹیج ڈانسرزکو فحش ڈانس پر مبنی ویڈیو پیش کرنے پرشوکازجاری | Urdu News
Showbiz

اسٹیج ڈانسرزکو فحش ڈانس پر مبنی ویڈیو پیش کرنے پرشوکازجاری

محفل تھیٹر کے مالک شہباز بیگ کو بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)اسثیج ڈانسرزکو فحش ڈانس پر مبنی ویڈیو پءش کرنے پرشوکازجاری
محفل تھیٹر کے مالک شہباز بیگ کو بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کردئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آشا چوہدری،دیدار ملتانی ،آفرین پری، شمع رانا اور زارا شاہ کے فحش ڈانس پر مبنی ویڈیو کی وجہ سے محفل تھیٹر کے مالک شہباز بیگ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس ان ڈانسرز کی فحش ڈانس پر مبنی ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔ ان ڈانسرز نے سات روز میں جواب داخل نہ کیا۔جس پر اب ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان فحش ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے کمشنر لاہور نے لاہور کے تمام تھیٹروں کو سیل کردیا تھا۔اب ان ڈانسرز کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
x