روسی تیل کے اثرات جلدعوام تک پہنچیں گے،برجیس طاہر

حکومت نے بہترین حکمت عملی سے ملک کودیوالیہ ہونے سے محفوظ رکھا

سانگلا ہل(تحصیل رپورٹر)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرایم این اے نے کہاہے کہ روسی تیل کے اثرات جلدعوام تک پہنچیں گے، وفاقی حکومت نے تمام معاشی مشکلات کے باوجودپاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا،وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں اوربہترین حکمت عملی کے باعث دیرینہ دوست چین سے اربوں ڈالرمل گئے،

جس سے معاشی مشکلات پربہترقابوپایاجاسکے گا،وہ اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں میڈیاسے گفتگوکررہے تھے،اس موقعہ پر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ننکانہ کی ضلعی صدر روبینہ آصف کھرل اور میاں اعجاز حسین بھٹی سابق ایم پی اے بھی موجود تھے،چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میاں نوازشریف کے وژن سیاست نہیں ریاست بچاناہے پرعمل پیراہے،یہی وجہ ہے کہ حکومت کی فکرنہیں کی گئی،

ممبرقومی اسمبلی کامزیدکہناتھاکہ روس سے تجارت خوش آئند ہے،روس سے آنے والاتیل ریفائنری میں جانے کے بعدمارکیٹ میں پہنچے گاجس سے تیل کی قیمتوں کے اثرات عام آدمی تک پہنچ جائیں گے،انہو ں نے کہاکہ آنے والادورعوامی محرومیوں کے ازالہ اورپاکستان کی ترقی وخوشحالی کادورہوگا۔

مزید پڑھیں

x